ٹوٹے ہوئے ہیں پر مجھے پرواز چاہیے

عبدالغفار زاہد شعروسخن

ٹوٹے ہوئے ہیں پر مجھے پرواز چاہیے

میں بے زبان ہوں مجھے آواز چاہیے


تنہائیوں سے لڑتے ہوئے تھک گیا ہوں میں

ویران زندگی میں اک ہمراز چاہیے


دل کی تمام گلیاں ہیں سونی ترے بغیر

اب اِس کو تیرے عشق کا ہی ساز چاہیے


تیرے حسین چہرے میں تھوڑی سی ہے کمی

کچھ تو غرور چاہیے، کچھ ناز چاہیے


خالی ہے تیری کٹیا مگر پھر بھی اے فقیر!

تو خوش ہے کیسے مجھ کو بھی وہ راز چاہیے


مکر و فریب جزوِ سیاست ہے آج کل

یہ بازی جیتنے کو دغاباز چاہیے


جو گفتگو کہ دل میں اتر جائے وہ کرو

جو دل کو فتح کر لے وہ انداز چاہیے


 

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
Jamal Hakeem

Is zamane me in sab cheezo ka mayassar hojana
Ya rab! Hazratre marwaan ka daur dohraana chahta hai
Chachu allah izza wajal aapki har jaez tamanna aarzoo ko qubool farmaaye aameen 😌