بدر الدین اجمل نے اگر معافی نہیں مانگی تو…

ابوالمیزان منظرنما

عطر بھی آخرکار بدبودار نکلا۔ عطر فروش اجمل نے آج ایسی‌ گندھ پھیلائی ہے جس کی شدت سے ہر مسلمان تکلیف میں مبتلا ہے۔ تین طلاق جیسی بدعت کے طفیل حلالہ جیسی حرام کاری میں ایسے لوگ ہی ملوث ہیں۔ انھیں خوشبو سے کیا واسطہ۔
اسلام اللہ کا دین ہے اور اس کو بعینہ ماننے والے وہ لوگ ہیں جو دنیا میں کہیں سلفی اور کہیں اہل حدیث کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس بات کا اعتراف بیشتر انصاف پسند احناف بھی کرتے ہیں۔ جو اللہ کی عبادت میں شرک کے مرتکب ہیں انھیں نہ دین کی سمجھ ہے نہ دین داروں سے محبت۔ ایسے لوگ دین والوں کی دشمنی میں اللہ کی عبادت کے لیے بنائی ہوئی مسجد ڈھانے میں بھی جری واقع ہوئے ہیں۔ پورے ہندوستان میں ایک دو نہیں سیکڑوں ایسے واقعات ہیں جب انھوں نے اپنے ہی دینی بھائیوں سے مار پیٹ کی، انھیں مسجد بنانے سے روکا، قانونی چارہ جوئی تک کر ڈالی اور جب کبھی لگا کہ کسی معاملے میں پھنس جائیں گے تو بے گناہوں پر الزام ڈال کر چلتے بنے۔ ہندوستان بھر کی تین طلاق سے متاثر ہر مظلوم عورت گواہ ہے کہ اسے خیر و عافیت کی بات کس نے بتائی، دین کی صحیح تعلیمات سے کس نے روشناس کرایا اور اللہ کی کتاب قرآن میں مذکور طور زندگی کس نے سمجھایا اور کس نے نبی کی سنت بتائی۔ سلفیوں کے علاوہ کون ہے جو اس درد کا درماں بنا۔
تاریخ کا یہ کتنا عجیب موڑ ہے جب ہمارے ملک کی‌ مدعو قوم قرآن پڑھ کر طلاق کا مسئلہ سمجھنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ بدر الدین اجمل جیسے بدنصیب لوگ جنھیں نہ قرآن سمجھنے کی توفیق مل رہی ہے اور نہ معاملات میں انصاف کی بات کرنے کی۔ یہ صرف ایک سلفی کے لیے سنگین معاملہ نہیں ہے بلکہ تمام ہندوستانی مسلمانوں کی عزت، عصمت اور شناخت پر سوالیہ نشان ہے۔
جس جگہ سرعام بدر الدین اجمل نے اتنا بڑا جھوٹ بولا ہے اگر اسی جگہ معافی نہیں مانگی تو سمجھو سارے ہندوستانی مسلمان زندہ نہیں ہیں مرچکے ہیں۔
مسلمانوں کے تمام حساس اداروں بالخصوص سلفیان ہند کی نمائندہ تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث اور تمام صوبائی جمعیتوں کو مل کر جتنی جلدی ممکن ہو اس شخص سے ابھی آن ریکارڈ معافی منگوانا چاہیے اور کل بھی وہ اپنی بات سے رجوع کرے اور معافی مانگے جہاں اس نے یہ بات کہی ہے۔ صحافی کو کتے کا بچہ کہا تو وہیں معافی منگوالی۔ کیا سلفی صحافیوں سے بھی گئے گزرے ہیں کہ اب تک سورہے ہیں؟



پارلیمنٹ میں بدرالدین اجمل کا بیان:

“سلفی، دیکھئیے، سلفی وہ لوگ ہیں، جن کو آج ہندوستان میں گورنمنٹ آف انڈیا دہشت گرد قرار دے چکی ہے، ہم سلفیوں کے ساتھ نہیں ہیں، ہم ان کے عقیدے کو نہیں مانتے”.
“آج پورے ہندوستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے، وہی سلفی سیکٹر کرا رہا ہے، Prove ہورہا ہے بار بار”.



 

4
آپ کے تبصرے

3000
3 Comment threads
1 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
3 Comment authors
newest oldest most voted
Rakibul Islam

Brother Do you know everything about the issue ?

Rakibul Islam

Please write more for further….We should take an action immediately

جلال الدین

بدرالدین اجمل نےسلفیت سے متعلق جو گند اور خباثت پارلیمنٹ میں پھیلائی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے یہ دلوں کا نفاق ہے جو ان کی زبان سے ظاہر ہوگیا ورنہ کہیں سنت اور بدعت میں اشتراک ممکن ہے ۔مدیر محترم کی بروقت تحریر انتہائی ضروری تھی ۔دیوبندیت اور حنفیت کا حوالہ دیکر انھوں نے اصل اسلامی تعلیمات سے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا فریضہ انجام دیا ہے ایسے لوگوں سے خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے جو اتباع رسول پر حنفیت کو ترجیح دیتے ہیں کتاب و سنت کے بجائے اکثریت کو حق کا معیار سمجھتے… Read more »

Md Jahangir

الإناء يترشح بما فيه “کے مصداق اس جاہل عطر فروش مولوی بدر الدین اجہل کے ناپاک منہ سے سبقت لسانی سے نہیں بلکہ اس کے جان بوجھ کر عداوت و دشمنی میں سلفیوں کے خلاف جھوٹی باتیں نکلیں، ایک سال پہلے جب طلاق ثلاثہ بل کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فارم پر دستخط کروایا گیا تھا تو اس وقت میں تذبذب میں تھا کے غلط کا ساتھ دینا غلط ہوگا اور آج یہی ہوا وہ آستین کا سانپ نکلا اور پارلیمنٹ میں سلفی کے خلاف زہر اگل دیا، اس اجہل کے خلاف مقدمہ درج… Read more »