امیرِ شہر کے جھوٹوں کا کچھ حساب نہیں

عطا رحمانی رام پوری شعروسخن

امیرِ شہر کے جھوٹوں کا کچھ حساب نہیں

دلوں میں ان کے ذرا سا بھی اضطراب نہیں


فقیرِ شہر کے بچے ہیں بھُک مری کا شکار

کہیں پہ دانہ نہیں ہے کہیں پہ آب نہیں


نکمے ہو گئے سب نوجوان پڑھ لکھ کر

کہ ان کے پاس مناسب سی کوئی جاب نہیں


جو اہلِ دانش و بینش ہیں ان کی قدر کہاں

جو اہلِ جہل ہیں ان کا کوئی جواب نہیں


فساد پھیلا ہوا ہے تمام شعبوں میں

کہ اہلِ جاہ کو کچھ خوفِ احتساب نہیں


پڑھایا جاتا ہے نفرت کا پاٹھ ٹی وی سے

کہ اس سے اچھا سیاست کا کچھ نصاب نہیں


تمام شہر میں بد امنیاں ہیں پھیلی ہوئی

عجب تو یہ ہے عطا! ان کا سدّ باب نہیں

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
خبیب حسن

❤️❤️🌹🌹