کاشف شکیل

چٹھی

مکرمی جناب ایڈیٹر صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماہنامہ دی فری لانسر کا ویب پورٹل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس کا نام ہی دامن دل کو کھینچنے کے لیے کافی ہے، بین السطور کی خموشیاں ہزار تکلم لیے قاری کے شعور و لا شعور کو ایسا جھنجھوڑتی ہیں کہ وہ الفاظ کے بجائے دلالتِ الفاظ کے محیط بے کراں میں غرق ہو کر رہ جاتا ہے،
نطق کو سو ناز ہیں تیرے لب اعجاز پر

ان شاء اللہ اب پھر سے “جاندار” تحریریں دیکھنے کو ملیں گی ، مردہ خوانی کرتے کرتے ابکائی آنے لگی تھی مگر کیا کیا جائے کی مخمصۃ میں مردہ خوری اور مردہ خوانی دونوں روا ہے ،اب الحمد للہ آب آمد تیمم برخواست،
اللہ آپ لوگوں کا حامی و ناصر ہو، بلاشبہ دی فری لانسر دورِ حاضر میں بے باک اردو صحافت کا نمائندہ ہے، جہاں امراض کی تشخیص ہوتی ہے اور اس کا آپریشن بھی ہوتا ہے، یہاں تنقید کے قویٰ کبھی مضمحل نہیں ہوتے، زبان و بیان کا الگ اسٹاک اور معانی و مفاہیم کا الگ ذخیرہ یہاں دیکھنے کو ملتا ہے

لطف گویائی میں تیری ہمسری ممکن نہیں

بارک اللہ فیکم
والسلام
کاشف شکیل

آپ کے تبصرے

3000